سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA کے لئے ترمیمی بل فلاحی اور رہائشی پلاٹس کو کمرشل استعمال کرنے کا قانون سارے کرپشن اور گناہ دھونے اور شہر کو کمرشل تعمیرات کا جنگل بنانے کی تیاری ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان T.J.P ھیومن رائیٹس و لیبر ونگ کراچی ڈویژن کے صدر عزیر شاہ نے حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی SBCA ترمیمی بل کو جنگل کا قانون اور کراچی دشمنی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ SBCA کے لئے ترمیمی بل فلاحی اور رہائیشی پلاٹوں کو کمرشل استعمال کرنے کا قانون سارے کرپشن اور گناہ دھونے اور شہر کو کمرشل تعمیرات کا جنگل بنانے کی تیاری ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں،،
عزیر شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کل تک نعمت اللہ خان کی جانب سے سڑکوں کو کمرشل کرنے پر کہا جا رہا تا کہ کراچی کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے اور اب یہ قانون پورے کراچی کو کمرشل تعمیرات کا جنگل بنانے کی تیاری ہے جس کے نتیجے میں کراچی شہر کا انفرا اسٹرکچر بلکل تباہ ہو جائے گا جبکہ عوام اب اسکولوں، کھیلوں کے میدانوں، پارکس، اور فلاحی نوعیت کے پلاٹس سے بھی محروم ہوجائیں گے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اس کراچی دشمن ترمیمی بل فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن سندھ حکومت کے قابل قدر منصوبوں کی تعریف اور کراچی دشمن فیصلوں پر اپنا بھرپور احتجاج ہمیشہ بلند کرتی رہے گی ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت سندھ اس متنازعہ فیصلے کو فوری واپس لے کر کراچی دوستی کا ثبوت دے گی ،،،،،


