ہزارہ

کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں وقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے

اگر کسی کو شکایت بھی ہو تو قانون کے لئے جنگ لڑنے والے ہی اگر قانون کا مزاق اڑائیں گے تو انصاف کیسے ملے گا۔ مرکزی کمیٹی ایم پی پی

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کمیٹی اور لائرز فورم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ پر حملے کی شدید

مذمت کرتے ہیں وقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے۔ یہ روایت چل پڑی تو بار کے منتخب نمائندوں کو جو چاہے گا دہشت گردی کا نشانہ بناسکتا ہے۔ ہم اسے اچھی روایت نہیں سمجھتے۔ اگر کسی کو شکایت بھی ہو تو قانون کے لئے جنگ لڑنے والے ہی اگر قانون کا مزاق اڑائیں گے تو انصاف کیسے ملے گا۔ عامر وڑائچ پر الزامات تضادات کا مجموعہ ہیں۔ لیکن کسی کی بڑے منصب پر بے توقیری اور تشدد اور ان پر حملہ کرکے یہ بات عیاں ہوگئی کہ انہیں انتقام اور کراچی بار کو متناعہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ وکلاء برادری میں تقسیم کا عمل کرنے کی کوشش ہے۔ ایم پی پی واقعہ اور الزامات کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتی ہے اور ان عناصر کو فوری قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتی ہے جنہوں نے قانون کا طالب علم ہونے کے باوجود کراچی بار کے صدر پر حملہ کرکے منفی رحجانات کو پیدا کیا۔ یہ افسوس ناک عمل ہے اور اس پر مکمل ایکشن لیا جائے۔ چیف جسٹس سند ھہ ہائی کورٹ فوری ایکشن لیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی بار کے صدر کو تحفظ اور انصاف فراہم کرائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button