ہزارہ
بوڑابد ھال یونین کو نسل بند ہ حاجی راج ولی خان مر حوم کے پوتے کی دعوت ولیمہ میں MPA شوکت عزیز بھٹی ودیگر کی شر کت

بوڑا بدھال یونین کونسل بندہ راولپنڈی میں حاجی راج ولی خان مرحوم کے پوتے ملک جہانگیر کے بیٹے ملک حاجی محمد قدوس کے بھتیجے ملک غلام صدیق کے بھانجے ملک عاقب ملک ثاقب کے کزن ملک جمیل کی دعوت ولیمہ محض ایک خاندانی تقریب نہ رہی بلکہ سیاسی اجتماع کی صورت اختیار کر گئی جس میں ضلعی صدر Pmln راجہ ضیاء صاحب، Mpa شوکت عزیز بھٹی صاحب سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری طارق صاحب اور لجپال گروپ کے یاسر اشتیاق کیانی، محمد نسیم کیانی اور راجہ نسیم فراش نے شرکت کی اس کے علاوہ دیگر سیاسی منتخب نمائندگان اعلی سرکاری افسران ، صحافی ، تاجر برادری و دیگر معززین علاقہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ تقریب میں آنے والے مہمانوں نے دلہا ملک جمیل اور اہل خانہ کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا ۔


