ہزارہ

19 اپریل کو ایبٹ آباد میں جلسہ حقوق ہزارہ گیم چینجر ثابت ہوگا: عبدالرزاق عباسی.

جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام "ٹرینڈ اینڈ ٹیکٹکس" سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

ایبٹ آباد جماعت اسلامی صوبہ ہزارہ کے زیر اہتمام "حقوقِ ہزارہ” تحریک کے تناظر میں سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال پر مبنی ورکشاپ "ٹرینڈ اینڈ ٹیکٹکس” کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ملکی سطح کے ممتاز سوشل میڈیا ماہرین نے شرکت کی اور شرکاء کو موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی طاقت، ذمہ دارانہ استعمال، اور پیغام رسانی کی مؤثر حکمت عملیوں پر لیکچرز اور پریزینٹیشنز کے ذریعے آگاہ کیا۔

ورکشاپ میں ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے جماعت اسلامی کے سوشل میڈیا رضاکاروں اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے زور دیا کہ جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد، بالخصوص امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے ویژن کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ ہزارہ کے نوجوان نہ صرف سڑکوں اور میدانوں میں بلکہ سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آج کے دور کا طاقتور ترین ذریعہ اظہار ہے جس کے مؤثر استعمال سے عوامی مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 19 اپریل کو ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والا "جلسہ حقوق ہزارہ” خطے کی سیاست میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہ جلسہ نہ صرف ہزارہ کے وسائل پر عوام کے حق کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ عوام کو مایوسی کی فضا سے نکال کر نئی امید کی کرن فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی اجتماع سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کلیدی خطاب کریں گے اور ہزارہ کا مقدمہ مقتدر قوتوں کے سامنے جرات مندی سے پیش کریں گے۔

ورکشاپ کے منتظم اور میڈیا انچارج حسنات انصر نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تربیتی نشستیں نوجوانوں کو جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال میں مہارت فراہم کرتی ہیں اور تحریک کو مربوط اور منظم انداز میں آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button