ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ہریپور میں ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پولیس جوانوں میں انعامات تقسیم کیے

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ضلع ہریپورتھانہ سرائے صالح میں پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کی گرفتاری میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہریپور تھانہ سرائے صالح کی حدود میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈکیت گروہ نے ایک گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری ناکہ بندی کرکے ملزمان کو گرفتار کر نے کی کوشش شروع کی، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ملزم کی فائرنگ سے اسی کا دوسرا ساتھی زخمی ہو کر بعد ازیں جاں بحق ہو گیا، دوسرا ملزم پولیس نے گرفتار کر دیا۔ ہریپور پولیس کی اس اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات کو ڈی آئی جی ہزارہ نے سراہا تے ہوئے بروقت کاروائی اور ملزمان کی گرفتار ڈی ایس پی سٹی منیر خان، ایس ایچ او صدیق شاہ، سب انسپکٹر اعجاز علی اور ہریپور پولیس کے دیگر جوانوں کو اس عمدہ کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button