ڈاکٹر عشرت العباد چھا گئے۔ ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹا گرام، ٹوئٹر، اخبارات اور عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی فنکاروں اور سیاست دانوں نے بھی عشرت العباد کو ناگزیر قرار دے دیا۔ میری پہچان پاکستان کی مقبولیت اور ملک بھر میں پارٹی لانچنگ سے پہلے انہیں پزیرائی نے تاریخی اہمیت حاصل کرلی۔ خصوصی رپورٹ
کراچی (خصوصی رپورٹ) سابق گورنر سندھ اور MPPکے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد چھا گئے۔ ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹا گرام، ٹوئٹر، اخبارات اور عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی فنکاروں اور سیاست دانوں نے بھی عشرت العباد کو ناگزیر قرار دے دیا۔ میری پہچان پاکستان کی مقبولیت اور ملک بھر میں پارٹی لانچنگ سے پہلے انہیں پزیرائی نے تاریخی اہمیت حاصل کرلی۔ ٹی وی فنکار عدنان صدیقی، ااختیار بیگ سیاست داں، پوڈ کاسٹ ٹیمیں بھی ڈاکٹر صاحب کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں۔ پاکستان بھر میں اور سندھ کے چھوٹے بڑے سب شہروں اور گوٹھ گاؤں میں بھی پہلی شخصیت ہیں جنکی شخصیت اور سیاست اور طرز حکمرانی کی مخالفین بھی تعریف کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد کے تمام ونگز متحرک ہوچکے ہیں۔ انکی آمد پر پاکستان کا بہترمستقبل اور پاکستان کی ترقی کا انجن بھی انہیں کہا جا رہا ہے۔ ملکی سیاست میں انکا اہم کردار پارٹی لانچنگ سے پہلے ہی مثبت اور سیاسی دنیا میں دھمال سے کم نہیں۔ سیاسی پنڈت سمجھتے ہیں کہ ملک میں ریاست اور اداروں کی عزت کرنے والے رہنما کی آمد ملکی استحکام اور بے یقینی کا بھی خاتمہ کرے گی۔ ہوپ اور ملک سے مایوسی کے خاتمے کا مشن انکی ترجیحات ہیں۔ جس پر سیاسی حلقے انکی ماضی کی خدمات کو دیکھتے ہوئے شش و پنج کا شکار ہیں۔ لیکن عوام انکا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ انکی آمد کے بعد سیاسی بت گرنے اور ملک میں نئی طرز سیاست شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


