مرکزی کمیٹی کے رکن اور نگراں شعبہ ادارہ جات محنت کش (Labor wing) کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس۔ کمیٹی ممبران عزیر شاہ، زبید اللہ،محمد صابر اور عبدالقیوم زئی کی شرکت
سینئرملازمین،، پنشنرز، ریٹائرڈ ملازمین، اداروں میں نا انصافی کے خلاف ہم ہر اول دستہ ہوں گے۔ سیف یا رخان نگراں لیبر ونگ MPP
کراچی مرکزی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے اعلان کے بعد مرکزی کمیٹی کے رکن اور نگراں شعبہ ادارہ جات محنت کش (Labor wing) کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس مرکزی دفتر پر منعقد ہوا

جس میں کمیٹی ممبران عزیر شاہ، زبید اللہ،محمد صابر اور عبدالقیوم زئی نے شرکت کی۔ اداروں کے متعلق مکمل اور تفصیلی گفتگو میں مسائل کا ادراک کیا گیا۔سیف یار خان نیکہاکہ ڈاکٹر عشرت العباد خان معتدل مزاج اور عوام دوست رہنما ہیں جنکی قیادت میں ہم اداروں کو پاکستان کے استحکام اور محنت کشوں کے لئے سود مند ادارہ بنائیں گے۔ عزیر شاہ نے KMC, TMC;sمیں جو معاملات کی نشاندہی کی اسی طرح دیگر اداروں میں استحصالی عمل اجاگر کیا گیا۔ ہم اس پر ٹھوس حکمت عمل بنائیں گے۔ سینئرملازمین ، پنشنرز، ریٹائرڈ ملازمین، اداروں میں نا انصافی کے خلاف ہم ہر اول دستہ ہوں گے۔ بلدیاتی اداروں میں جعلی ڈی پی سی، تنخواہوں کی جبری بندش، کونسل ملازمین کی جگہ SCUGملازمین، غیر قانونی شیڈول آف اسٹبلشمنٹ کی تفصیل مل گئی ہے۔ واٹر کارپوریشن، سوئی سدرن، کے الیکٹرک، MDA, LDA, HDA, HMC, KDAسمیت پی آئی اے اور کے پی ٹی میں بھی جو ہورہا ہے ہم محنت کشوں کی آواز بنیں گے۔تمام اداروں میں MPPاپنے دفاتر بھی قائم کرے گی۔ لیکن اس سے پہلے ہمیں منظم ہوکر اپنے قائد کی آواز میری پہچان پاکستان کا پیغام بھی عام کرنا ہے کوئی محنت کش اب خود کو تنہا نہ سمجھے ہم میدان میں اتر گئے ہیں۔ کے الیکٹرک، سوئی گیس، اور دیگر ادارے عوام کے لئے بھی درد سر ہیں ہم نئی سوچ کے ساتھ اس میں بھی مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور سب سے بہتر کردار ادا کریں گے۔ آئندہ اجلاس میں مزید لائحہ عمل بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


