ہزارہ

محمد انور سینئر ترین صحافی کے لئے دعائے صحت۔ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد صحت یاب فرمائے وہ وینٹی لیٹر سے نارمل ہوکر صحافتی دنیا کی خدمت کریں۔ محمد رضوان خان

کراچی آزاد رائٹرز فورم پاکستان کے مرکزی صدر اور MPPکے مرکزی رہنما محمدرضوان خان نے دیرینہ دوست اور بابائے صحافت محمد انور جو شدید علیل ہیں اور NICVDمیں وینٹی لیٹر پر ہیں خصوصی دعائے صحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد صحت یاب فرمائے وہ وینٹی لیٹر سے نارمل ہوکر صحافتی دنیا کی خدمت کریں۔وہ اور شہزاد چغتائی بابائے صحافت ہیں دونوں سے دیرنیہ تعلق ہے۔ میں انور بھائی کے لئے اپنے سلسلہ ادریسیہ کے ساتھیوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ خصوصی دعا ئے صحت کریں۔ شہزاد بھائی بھی اپنا خیال رکھیں۔ انکی رہنمائی میں لبرا اور آج کے صحافی تربیت بھی پا رہے ہیں۔ محمد رضوان خان نے اپنے قائد ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے محمد انور کے صاحب زادے ارحم انور کو دعائے صحت کا پیغام پہنچایا۔جبکہ مرکزی رہنماؤں ارشد صدیقی، محمد عامر، فاروق ملک، نہال صدیقی، سیف یار خان، ارشد احمد خان، عزیر شاہ و دیگر کی جانب سے بھی محمد انور کے لئے دعائے صحت کی ہے کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button