بلاول بھٹوکراچی میں دن بدن ترقیاتی کاموں میں تیزی لا رہے ہیں

بلاول بھٹوکراچی میں دن بدن ترقیاتی کاموں میں تیزی لا رہے ہیں۔کراچی میں پیپلز پارٹی کا گراف بلند ہورہا ہے۔ مختلف علاقوں میں شرانگیزی کی اطلاعات کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کی تجاویز ہی شہباز شریف کی کامیابی کی کنجی ہیں۔ عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں قانونی ہیں اور اس پر سیاست اور دھمکیاں انہیں اور بند گلی میں لی جائیں گی
شہنیلہ خانزادہ
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رہنما اور AITکی سربراہ شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کی تقدیر اور اسکے اہم مسائل حل کر رہی ہے۔ کام تیز ہوچکا ہے راشد خاصخیلی بھی متحرک ہیں۔ تمام منتخب نمائندے اگر مل کر کام کریں تو ملک کی قسمت بدل جائے گی۔ کراچی میں بلاول بھٹوکراچی میں دن بدن ترقیاتی کاموں میں تیزی لا رہے ہیں۔کراچی میں پیپلز پارٹی کا گراف بلند ہورہا ہے۔ مختلف علاقوں میں شرانگیزی کی اطلاعات کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کی تجاویز ہی شہباز شریف کی کامیابی کی کنجی ہیں۔ عمران خان اور بشری بی بی کی سزائیں قانونی ہیں اور اس پر سیاست اور دھمکیاں انہیں اور بند گلی میں لی جائیں گی۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ ٹرانسپورٹ ہو یا خدمات کے اور کام صرف سندھ حکومت میئر کراچی، وزیر اعلی، شرجیل میمن مکمل متحرک ہیں۔ ریڈ لائن بسیں چلنے کے بعد عوام دعائیں دیں گے۔


