قومی
برگیڈ کمانڈر بنوں بریگیڈیئر نوید احمد نے جامعہ حقانیہ آزاد منڈی میں منعقدہ جلسہ دستار بندی کی پُروقار تقریب میں شرکت کی

برگیڈ کمانڈر بنوں بریگیڈیئر نوید احمد نے جامعہ حقانیہ آزاد منڈی میں منعقدہ جلسہ دستار بندی کی پُروقار تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں علما، طلبہ، اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران بریگیڈیئر نوید احمد نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور انہیں دین کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی تلقین کی۔انہوں نے مزید کہا کہ

مدارس ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں، جو دینی تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔


