برگیڈ کمانڈر بنوں، برگیڈیئر نوید احمد نے سی ٹی ڈی کمپلیکس کا دورہ
برگیڈ کمانڈر بنوں، برگیڈیئر نوید احمد نے سی ٹی ڈی کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں ایس پی(SP) سی ٹی ڈی اور ان کی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران کمانڈر کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کمپلیکس میں مختلف ایکشنز کا جائزہ لیا۔
برگیڈکمانڈر نے سی ٹی ڈی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی کے مختلف آپریشنز، بالخصوص پولیس لائن حملے کے دوران ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر برگیڈ کمانڈر نے اہلکاروں کی حوصلہ

افزائی کے لیے نقد انعامات بھی دیے۔.
کمانڈر نے کمپلیکس کے دفاعی نظام میں بہتری، انسداد دہشت گردی کے کیسز کی فوری ایف آئی آر کے اندراج، اور آف روڈ

بلٹ پروف بکتر بند گاڑیوں کی مرمت و دستیابی کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مزید برآں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشترکہ سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کنٹونمنٹ کے اندر ایک ایمرجنسی راستے کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


