ہزارہ
خوشاب کامران افضل کی زیر صدارت ستھراءپنجاب پروگرام کے حوالے سے صفائی آپریشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا۔

خوشاب( چیف رپورٹر سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب کامران افضل کی زیر صدارت ستھراءپنجاب پروگرام کے حوالے سے صفائی آپریشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ایم سی افسران اور ویسٹ مینجمنٹ کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل نے صفائی ستھرائی کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کی جاۓ اور ضلع میں صفائی ستھرائی کا نظام واضع طور پر نظر آنا چاہیے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔


