ہزارہ

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی ہنگامی کارروائیاں: وادی کاغان میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی اور سیاحوں کی مدد کے اقدامات

 


کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے وادی کاغان میں جاری شدید برفباری کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مشیر سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے شبیر خان کے احکامات کی روشنی میں عملہ اور مشینری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔شوگراں روڈ سمیت وادی کاغان کی دیگر بند سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ سیاحوں اور مقامی افراد کی رہنمائی کے لیے کیوائی، شوگراں، پارس اور کاغان میں اضافی عملہ اور مشینری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ ٹورزم پولیس کو بھی ان مقامات پر خدمات انجام دینے کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔وادی کاغان کے سیاحتی مقامات ناران، بٹہ کنڈی اور شوگراں میں شدید برفباری جاری ہے۔ ناران اور بٹہ کنڈی میں ایک فٹ سے زائد جبکہ شوگراں میں چار انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ کاغان بازار میں بھی دو انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button