ہزارہ

ڈی آئی جی ہزارہ کا ضلع مانسہرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ

چین حکومت کے تعاون سے ملک بھر میں ترقیاتی پراجیکٹس جاری ہے جو کہ قابل فخر بات ہے انکا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ناصر محمود ستی

 

ایبٹ آباد  ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے ہمراہ مانسہرہ میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کیا جہاں پر ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینیز و دیگر غیر ملکی ورکرز سے ملاقات کی۔ سیکیورٹی فورسسزسے ملاقات کی اور سیکیورٹی و ترقیاتی پراجیکٹ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازیں ڈی آئی جی ہزارہ نے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عہدیداران اور چائنیزعہدیداران، ڈی ایس پیSSU، ڈی ایس پی پارس اوردیگر متعلقہ افسران کے ساتھ

میٹنگ کی صدارت کی۔ افسران نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہزارہ نے چائنیز عہدیداران سے سیکیورٹی و دیگر اہم امور کے بارے میں دریافت کیا چائنیز ورکرز نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ڈی آئی جی ہزارہ نے انہیں ہر ممکنہ تعاون،انکے تحفظ کو مزید موثر بنانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔چین حکومت کے تعاون سے ملک بھر میں کئی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جہاں پر چائنیز کام کر رہے ہیں جو کہ قابل فخر بات ہے انکا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ورکرز اور منصوبوں کی سیکیورٹی ہمارے لئے انتہائی

 

اہمیت کی حامل ہے انکے تحفظ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔ حکومت اور پولیس کی جانب سے جاری کردہ وسائل کو بھرپور استعمال کریں، چائنیز کی نقل و حرکت، انکی رہائش گاہوں، کام کے جگہوں اور انکی دوسرے اضلاع سفر کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں،غیر ملکیوں کی سکیورٹی میں غفلت کوتائی ہر گز برداشت نہیں کروں گا ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے ان ترقیاتی منصوبوں کا پایا تکمیل تک پہنچنا ضروری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button