چین میں لوگوں کا جوش و خروش کے ساتھ 2025 کا استقبال
بیجنگ (شِنہوا) چینی عوام نے نئے سال کا استقبال مختلف قسم کے جشن کے ساتھ کرتے ہوئے 2025کے دوران ایک زیادہ متحرک معیشت اور خوشحال زندگی کی امید یں وابستہ کی ہیں۔صوبہ حئی لونگ جیانگ کے سرد مقام چین کے انتہائی مشرقی شہر فویوآن نے نئے سال کی پہلی کرن کو خوش آمدید کہا،اس نے طلوع آفتاب سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہر کے اونچے ترین مقام پر موجود سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی سمت راغب کیا۔بیجنگ میں پیکنگ یونیورسٹی کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ نی ژی جون نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے فویوآن میں طلوع آفتاب دیکھنے کی خواہش مند تھی اور رواں سال آخر کار ان کا یہ خواب پورا ہوگیا۔نئے سال کا جشن منانے اور مقامی آئس و سنو معیشت کے فروغ کے لیےفویوآن میں بدھ کے روز ایک آئس میراتھون کا انعقاد کیا گیا،اس میں چین بھر سے تقریباً 2 ہزار افراد نے حصہ لیا۔درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سیلسیس تک گرنے اور سخت سردی کے باوجود شرکاء نے منجمد دریا ئےحئی لونگ کے ایک حصے پر دوڑ لگائی۔چین میں 2023 کے دوران ملک بھر میں 38 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سرمائی سیاحت کے حوالے سے دورے ہوئے تھے جو گزشتہ برس کی نسبت 38 فیصد زائدہے، اس سے متعلقہ آمدنی میں 50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔



