عالمی

چین کی معیشت کی جانب سے 2024 میں مسابقت کا مظاہرہ

بیجنگ(شِنہوا) چین کی معیشت نے 2024 میں پیچیدہ مقامی و عالمی منظر نامے میں قابل ذکر لچک اور مسابقت کا مظاہرہ کیا۔ملک کی معاشی سمت تیز ترین ترقی نے طے کی جس میں اقدامات کے مضبوط پیکج سے معاونت ملی۔رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے استحکام میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ صنعتی پیداوار جیسے اہم اقتصادی اشاریوں میں قابل ذکر نمو ہوئی۔ہدف پر مبنی اصلاحات،مالیاتی تعاون اور تخلیقی اختراع پر مبنی اقدامات نے مقامی طور پر اعتماد بڑھایا۔چین کی معیشت کا 2024 میں عالمی ترقی میں حصہ 30 فیصد رہا جس سے عالمی معاشی منظر نامے میں اس کا اہم کردار اجاگر ہوتا ہے۔ملک نے کھپت، غیر ملکی سرمایہ کاری، رئیل اسٹیٹ اور ماحول دوست ترقی جیسے مقامی اور عالمی دلچسپی کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔چین میں کھپت کے امکانات سے متعلق مسلسل شکوک و شبہا ت کے باوجودیہ سال کامیاب ثابت ہوا جس کے دوران نئے اہم پہلوؤں کے ساتھ صارفین کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button