خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کا 17واں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد
: خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کی 17ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس سنیچر کے روز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے کی۔ دیگر ممبران میں ، رجسٹرار ڈاکٹر غنی الرحمن، ٹریژرر حافظ اسماعیل خان ,محمد رشاد خٹک، ڈاکٹر محمد انور، ایچ ای سی کی نمائندہ ثمینہ درانی، ایڈیشنل رجسٹرار عبد لسلام ، لیکچرار بصر علی، سمیت فرید جلال ، نمائندہ صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ وردہ لطیف اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کے نمائندے رحمت علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں نوید بخاری، ، طاہر گل نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تمام ایجنڈے کو تفصیل سے بیان کیا گیا . کمیٹی نے باریک بینی سے غور و خوض کے بعد کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ان تجاویز کو مزید غور کے لیے سنڈیکیٹ بھیج دیا .
فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے دیگر مالیاتی معاملات اور یونیورسٹی کے اندر کچھ عہدوں کے قیام کے لیے بھی تجاویز مرتب کیں۔ ان مشترکہ کوششوں کا مقصد خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک کے مالی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے یونیورسٹی کی پائیدار ترقی کے لیے مالی معاونت اور رہنمائی کی ناگزیر ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ممبران کو یونیورسٹی کی مالیاتی پختگی کی طرف لے جانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اراکین نے پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیر الدین کی متحرک قیادت پر اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مالیاتی امور کو مستحکم کرنے میں ان کے وژن کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک ادارے کی بہتری کے لیے ہمیشہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرتی ہے۔


