ڈی آئی جی ناصر محمود ستی کا دورہ کوہستان لوئر، پولیس دربار وڈی آر سی عہدیداران کی میٹنگ سے خطاب،نئے تعمیر شدہ ڈی پی او ہاؤس کا افتتاح
اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، ناصر محمود ستی

ایبٹ آبادڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا دورہ کوہستان لوئر۔پولیس لائن کوہستان لوئر آمد پر ڈی پی او کوہستان لوئر تیمور خان، امجد حسین ڈی پی او کولئی پالس نے استقبال کیا۔پولیس لائن آمد پر بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہدا ء پر حاضری دی،پھول چڑھائے اورشہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔لوئر کوہستان اور کولئی پالس کوہستان کے پولیس افسران و جوانوں کے منعقدہ مشترکہ پولیس دربار میں شرکت کی افسران اور جوانوں کے مسائل سنیں اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیئے۔دربار سے

خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ آپ لوگ اپنی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کریں اور اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سرانجام دیں قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ آپکی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ڈی پی او لوئر کوہستان تیمور خان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو لوئر کوہستان پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ضلع میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی و دیگر اہم امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے نئے تعمیر شدہ ڈی پی او ہاؤس کا افتتاح کیا اور یادگاری پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں لوئر کوہستان اور

کولئی پالس کوہستان کے ڈی آر سی عہدیداران و ممبران سے ملاقات ڈی آر سی کی کارکردگی اورعلاقہ کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی کی کارکردگی قابل تحسین ہے جس طرح آپ لوگ عوام کو انکی دہلیز پر فوری اور مفت انصاف فراہمی کو یقینی بنا رہے اس پر اپ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ محکمہ پولیس اپکے ساتھ اپنے ہر ممکنہ تعاون کو جاری رکھے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر پولیس لائن لوئر کوہستان پولیس لائن کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔


