قومی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، ریڈ لائن منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

Screenshot

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، ریڈ لائن منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر حکام کی شرکت

اجلاس میں بس ڈیپوز اور ٹرمینلز کے تعمیراتی کام میں پیش رفت، اور یوٹیلیٹیز کی منتقلی جیسے چیلنجز سمیت دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال

اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی

اجلاس میں بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے تعمیراتی عمل میں بین الاقوامی معیارات کی پاسداری یقینی بنانے اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اپنی تکنیکی سفارشات پیش کیں

ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، شرجیل انعام میمن

چیلنجز سے نمٹنے اور پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کو پورا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، شرجیل انعام میمن

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کے لیے گیم چینجر ہے، ہم اس میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، شرجیل انعام میمن

شرجیل انعام میمن کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت

تمام اسٹیک ہولڈرز کو یوٹیلیٹی کی منتقلی اور تعمیرات کو تیز کرنے جیسے مسائل کو حل کرنے کی مربوط کوششیں کرنی چاہئیں، شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لیے جدید، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، شرجیل انعام میمن

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ 26 کلومیٹر پر محیط ہے اور یہ کراچی کے وسیع تر ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد ہے، شرجیل انعام میمن

ریڈ لائن بی آر ٹی روزانہ ہزاروں مسافروں کو سہولت فراہم کرنے اور ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کی صلاحیت ہے، شرجیل انعام میمن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button