قومی
ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سینئر رکن آصف قدوس کی والدہ کے انتقال پر غم و دکھ کا اظہار
اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرمائے

کراچی (؎ڈسٹرکٹ رپورٹر) میری پہچان پاکستان کے سرپرست اعلی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سینئر رکن آصف قدوس کی والدہ کے انتقال پر غم و دکھ کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ آصف قدوس کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرمائے۔ مرکزی کمیٹی، پاکستان، کراچی، کورنگی کمیٹی کے اراکین نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے آصف قدوس اور انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردری کا اظہار کیا ہے۔ دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے جنازے میں شرکت کی اور آصف قدوس کی دلجوئی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



