چین کے عظیم تر خلیجی علاقے میں بڑی سمندر پار گزرگاہ ٹریفک کے لئے کھول دی گئی
گوانگ ژو(شِنہوا)گوانگ ڈونگ۔ ہانگ کانگ۔ مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے (جی بی اے) میں سمندر پار گزرگاہ ہوانگ ماؤ ہائی لنک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔اس منصوبے کا تعمیراتی کام جون 2020 میں شروع ہوا تھا۔ یہ عظیم تر خلیجی علاقے میں ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل اور شین ژین ۔ژونگ شان لنک کے بعد ایک اور بڑی سمندر پار گزرگاہ ہے۔یہ گزرگاہ 6 رویہ اپکسپریس وے پر مشتمل ہے جس میں حد رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ ژوہائی شہر کے قصبے پھنگ شا سے شروع ہوتی ہے اور تقریباً 31 کلومیٹر پر پھیلے تائی شان شہر کے قصبے دوشان پر ختم ہوتی ہے۔اس گزرگاہ کا سمندرپار حصہ تقریباً 14 کلومیٹر پر محیط ہے اور اس میں 2 اہم پل شامل ہیں۔یہ ہانگ کانگ۔ ژوہائی۔ مکاؤ پل کی مغربی توسیع ہے۔ یہ منصوبہ جیانگ من اور ژوہائی شہروں اور مکاؤ اور ہانگ کانگ کے انتظامی خطوں کو جوڑتا ہے۔منصوبے کے انتظامی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھیانگ کا کہنا ہے کہ ڈیزائن اور راستہ نکالنے کے مرحلے کے دوران ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں سے فعال طریقے سے گزیز کیا گیا ہے۔



