عالمی

عالمی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی جائیں، سربراہ اقوام متحدہ

جوہانسبرگ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے قرض کے بحران سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات پر بھی زور دیا ہے جو کئی ممالک کو متاثر کررہا ہے۔جوہانسبرگ میں جی 20 شیرپاس۔ خزانہ اور مرکزی بینکوں کے نائبین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جی 20 کو مالیاتی انصاف کی فراہمی میں رہنمائی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ قرض جامع معیشتوں کو فروغ دینے، صنعت کاری میں تعاون، غذائی عدم تحفظ کو دور کرنے اور عدم مساوات کو کم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔ انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ کی جی 20 کی صدارت کے دوران مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ موسمیاتی تبدیلی، ترقیاتی چیلنجز اور عالمی قرضوں کے بحران جیسے اہم مسائل سے نمٹا جاسکے۔ جنوبی افریقہ نے یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے اور وہ دنیا کی بڑی معیشتوں کے اس بااثر گروپ کی قیادت کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button