قومی

میئر کرچی کو جو پروڈکٹ نہیں بکتی اسکا چورن بیچنے کے لئے Ambassador بنا دیا جائے۔

پانی، سڑکیں آسمان پر سے آکڑ فرشتے نہیں بنائیں گے۔ تبادلوں کی قیمتیں مقرر ہو رہی ہیں،

کراچی (بیورو رپورٹ) مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کی کراچی کی صدر کوثر سلطانہ نے کہا ہے کہ میئر کرچی کو جو پروڈکٹ نہیں بکتی اسکا چورن بیچنے کے لئے Ambassador بنا دیا جائے۔ کراچی میں ترقی کے صرف خواب دکھائے جا رہے ہیں۔ پانی، سڑکیں آسمان پر سے آکڑ فرشتے نہیں بنائیں گے۔ تبادلوں کی قیمتیں مقرر ہو رہی ہیں، فیصل رضوی، ارشاد احمد،سے پی ڈی بننے کے لئے 50لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔ صباح الاسلام نے کراچی کی پرائم لینڈ ٹھکانے لگادی۔ کچی آبادیوں میں پرائم لینڈ پر قبضے کرادیئے۔ میئر نے چھینی گئی زمینیں واپس لینے کے لئے کیا کیا؟ لیگل ایڈوئزر اور لینڈ افسران کیسے سیٹ پر بیٹھے ہیں، کیا وہ علی حسن بروہی، علی حسن زرداری، یونس میمن، اے جی اور تمام بڑے کرداروں سے زمینیں واپس کرائیں گے۔ مہاجر ڈی جی سہیل خان نے ادارے کو بنایا اور غیر مقامی افسروں نے کوڑیوں کے مول بیچ دیا۔ ملک بچانا ہے کراچی بچانا ہے سندھ بچانا ہے تو ان سب چورن بیچنے والوں کو فارغ کرکے ریٹائرڈ ایماندار بیورو کریٹ یا فوجی افسران کو نظام دیا جائے۔ کے ایم سی اور ٹی ایم سی میں سیٹوں کی خرید و فروخت مرتضی وہاب کے دور میں شروع ہوئیں۔ زمینیں انکے افراد نے ٹھکانے لگائیں بدنام افسران ہوئے۔ بلاول ہاؤس کے سودے باز شعیب، سابق ڈی سی، محمد علی شیخ، اے ڈی سی آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کی قیادت اور وزراء لوٹ سیل چلا رہے ہیں؟ بلاول بھٹو کراچی کی زمینیں اصل وارثوں کو دلائیں۔ اینٹی کرپشن افسران کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں۔ نیب بھی حیران رہ جائے گی۔ ہم سارے ثبوتوں کے ساتھ جلد پریس کانفرنس کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button