گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کے چوتھے کانووکیشن میں تین بیچز کے طلبا و طالبات میں میڈلزتقسیم

جہلم (ہمارے بیورو چیف مخدوم حسین چوہدری سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کے چوتھے کانووکیشن میں تین بیچز کے طلبا و طالبات میں میڈلز۔ اکیڈیمک رول آف آنرز اور ڈگریز کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر علی رضا انور چئیرمین پاکستان اٹامک انرجی کمشن تھے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ کے چوتھے کانووکیشن میں تین بیجز کے طلباء و طالبات میں میڈلز اکیڈیڈمک رول آف آنرز اور ڈگریز کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سابق طالب علم ڈاکٹر علی رضا انور چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو کالج پہنچنے پر پرنسپل کالج ڈاکٹر شاہد سعید قریشی نے معزز مہمان خصوصی اور انکی بیگم اور خاندان کے افراد کو کالج پہنچنے پر ان کا استقبال کیا مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا کالج کے اساتذہ کے ساتھ مہمانان کا تعارف کروایا گیا اس موقع پر ڈاکٹر علی رضا نے کالج کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اپنے دور طالبعلمی کے زمانے کو بہت یاد کیا اپنے اساتذہ کے بارے دریافت کیا اور انہیں والہانہ خراج تحسین پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ معزز مہمان کو کانووکیشن جلوس میں نذیر ہال لے جایا گیا
جہاں گریجویٹس نے کھڑے ہو کر اور تالیاں بجا کر استقبال کیا۔ قومی ترانے کے بعد حافظ عمر فاروق لیکچرر فزکس نے کلام الہی کی دلسوز تلاوت کی اور قاری غلام دستگیر نے نعت رسول صلعم پیش کی۔ مہمان خصوصی نے کانووکیشن کے آغاز کا اعلان کیا پرنسپل کالج ھذا نے اپنے خطاب میں معزز مہمان کو کالج آمد پر خوش آمدید کہا اور کالج کی تاریخ کے بارے آگاہ کیا
انہوں نے گریجویٹس کو پریکٹیکل زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے سچائی اور محنت کا راستہ اپنانے کا مشورہ دیا پرنسپل نے کالج کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چئیرمین سے معاونت مانگی۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر علی رضا نے گریجویٹس کو اپنے شاندار تعلیمی کیرئیر اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا انہوں نے استاد کے مقام بارے تفصیلی گفتگو کی انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی طب زراعت اور دفاع کے بارے خدمات سے حاضرین کو آگاہ کیا ڈاکٹر علی رضا نے کالج کی آئی ٹی اور کیمسٹری لیب کے لئے پچاس لاکھ کے خطیر گرانٹ کا اعلان کیا انہوں نے کالج کے درجہ چہارم ملازمین کے لئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر تین بیچز کے قریبا تین سو گریجویٹس میں میڈلز رول آف آنر اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں پرنسپل کالج نے معزز مہمان کو کالج کا یادگاری نشان پیش کیا جبکہ کالج کی طالبات نے معزز مہمان اور انکی بیگم کے لئے تحائف پیش کئے
معزز مہمان نے کالج پرنسپل اور سینر سٹاف ممبران کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کئے مہمانوں کے علاؤہ گریجویٹس کے والدین کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔۔۔۔


