پیپلز پارٹی نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جیت کر ثابت کردیا کہ وہ ہی سندھ کے عوام کی جماعت ہے۔ جماعت اسلامی ناکامی نہ ماننے اور ملک کو دھرنے اور احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں جانتی۔ شہنیلہ خانزادہ

کراچی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر رہنما پی پی پی و سرپرست اعلی AIMشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جیت کر ثابت کردیا کہ وہ ہی سندھ کے عوام کی جماعت ہے۔ جماعت اسلامی ناکامی نہ ماننے اور ملک کو دھرنے اور احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں جانتی۔ پی ٹی آئی ملک کو فوقیت نہیں دیتی۔ نو مئی کے فوٹیج آنے کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔ یہ 24نومبر کو احتجاج کی آڑ میں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ میں تمام جیتنے والے جیالوں کو مبارکباد اور چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور آصٖفہ بھٹو کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام کا پیپلزپارٹی پر اعتماد قیادت پر اعتماد ہے۔ وہ بلاول بھٹو کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ کراچی پیپلزپاڑتی کے متوالوں کا شہر ہے اور اب کراچی میں جیالے ہی راج کریں گے جو کراچی کے عوام کے دکھ درد اور انکے کسائل کا بھی ازالہ کریں گے
دریں اثناء پیپلز یوتھ کے رہنما زبیر قریشی نے بھی تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد اور بلاول بھٹو کو کامیاب ویژنری لیڈر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا نقشہ پی پی پی پی ہی بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذموم مہم چلانے والے جان لیں کہ پیپلزپارٹی کراچی پر اس سال 128ارب کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ کراچی کی شکل چار سال میں دنیا کے بہترین شہروں میں ہوگی۔ صفورا ٹاؤن میں کام کی رفتار دیکھ کر مخالفین حواس باختہ ہیں۔ جبکہ سمید ایان اور چیلا رام سونی نے بھی دلی مباکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق بھی کراچی کو 100ارب دے کے فور کا منصوبہ مکمل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



