ڈاکٹر کھٹو مل جیون داس کو وزارت نہ دے کر زیادتی کی گئی۔ ۔ شہنیلہ خانزادہ
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر رہنما پی پی پی و سرپرست اعلی AIMشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کھٹو مل جیون داس کو وزارت نہ دے کر زیادتی کی گئی۔ مکیش چاؤلہ، دوست علی راہموں، بابل خان بھیو، نجمی عالم، لال چند کرانی، سرفراز راجر، قاسم شاہ، وقار مہدی، راجویر سنگھ، منصور شاہانی، عثمان ہنگورو، عبدلجبار خان، جنید بلند، محمد سلیم بلوچ کو وزارت اور مشیر بننے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں شرجیل میمن کے انقلابی اقدامات کو دھچکا لگے گا۔ رضا ہارون کو بھی کراچی میں مشیر لگایا جاتا تو بہتر ہوتا۔ لیکن پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ ڈاکٹر کھٹو مل کے صاحبزدے کو مشیر لگانے کی ضرورت ہے، مٹھی، عمر کوٹ، ننگر پارکر کے لئے پی پی پی کے وہ اصل ہیرو ہیں۔ بلاول بھٹو انہیں وزارت دیں۔ سفارش اور Nepotism کا تصور نہ ہو سب بہت اچھے لوگ وزارت اور،مشاورت میں گئے ہیں لیکن ڈاکٹر کھٹو مل اور انکے صاحب زاے کو نظر انداز کرنے سے دکھ ہوا ہے۔صدر زرداری نوٹس لیں۔ ادی فریال تالپور انہیں فوری منصب پر فائز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


