قومی
سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے 8 لاکھ سے زائد گھر تعمیرات کے آخری مراحل میں داخل
راچی ۔حکومت سندھ دنیا کے سب سے بڑے رہائشی منصوبے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے 3 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے جبکہ 8 لاکھ 10 ہزار گھر تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اس انقلابی پروجیکٹ کے ذریعے سندھ میں 2022 کے سیلاب میں بے گھر ہونے والے 21 لاکھ سے زائد خاندانوں کے لئے گھر تعمیر کئے جائیں گے یہ تمام گھر ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعمیر کئے جا رہے ہیں دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آذر بائیجان کے شہر باکو میں ہونے والے COP-29کانفرنس میں ایس پی ای ایف اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے واضح رہے کہ COP-29اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کثیر الجہتی فورم ہے۔


