قومی

اے این ایف نے بیرون ملک سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف نے بیرون ملک سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے 60 کوکین بھرے کیپسولز برآمد۔

برآمدشدہ کیپسولز سے 1 کلو 21 گرام کوکین برآمد ہوئی۔


ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں ہیروئن بھرے کیپسولز کا اعتراف کیا۔

ملزم کمرشل پرواز سے مسقط سے لاہور پہنچا تھا۔

ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حالیہ کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

اے این ایف ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button