کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ کی مذمت۔ دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی جائے
دہشت گردی کا شکار وطن ملک دشمنوں کو کچلنے کے لئے بے تاب ہے۔ فیضان حسین چیئرمین کراچی نوجوان پارٹی /کرچی نوجوان تحریک
کراچی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیضان حسین چیئرمین کراچی نوجوان پارٹی /کرچی نوجوان تحریک نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ کی مذمت۔ دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی جائے۔ بھارتی جارحیت اور ملک میں انکے ایجنٹ عبرت ناک انجام سے دوچار ہوں گے۔ شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملک بھر کے نوجوان اور عوام ہیں۔ دہشت گردی کا شکار وطن ملک دشمنوں کو کچلنے کے لئے بے تاب ہے۔ بلوچستان میں انارکی اور بین الاقومی قوتوں کے ایماء پر جاری دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لئے سیکورٹی ادارے کوئی رعایت نہ کریں۔ پاکستان کی سا لمیتہم سب کی ریڈ لائن ہے اسکے دشمن ہمارے کھلے دشمن ہیں
ہم اقوام متحدہ، علامی عدالت انصاف سے بھی کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اسرائیل سمیت پاکستان میں موجود بھارتی دہشت گردوں کے خلاف کردار ادا کریں۔ پاکستان اکیلا دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطین، کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی پر کہاں ہیں۔ انہوں نے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ زخمیوں کو جلس صحت یاب فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



