قومی

علامہ اقبال ویژنری شاعراور پاکستان کی سوچ کے خالق تھے۔

وہ شاعر مشرق کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے لئے رہنما بھی تھے۔فیضان حسین سربراہ

کراچی (ارمان فاروقی / ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیضان حسین سربراہ KNPو نوجوان تحریک نے علامہ اقبال کے 147وین یوم پیدائش کو پاکستان کی عوام کے لئے عزم، انصاف اور مسلمانوں کی بکھری قوتوں کو یکجا کرنے کادن قرار دیتے ہوئے علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال ویژنری شاعراور پاکستان کی سوچ کے خالق تھے۔ وہ شاعر مشرق کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے لئے رہنما بھی تھے۔ کی محمدﷺسے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں میں سارا پیغام چھپا تھا۔ اگر وہ قیام پاکستان کے وقت زندہ ہوتے تو قومی ترانہ بھی وہی لکھتے۔ حفیظ جالندھری بھی انہی کے رفقاء میں سے تھے۔ سارے جہاں سے اچھا یہ پاکستان ہمارا کا نعرہ نوجوانوں کی آواز ہے۔ اپنے خالق وطن قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور لیاقت علی خان جیسی عظیم شخصیات کو ہم فالو کریں گے۔انہوں نے یوم پیدائش کے موقع پر سینکڑوں رضا کاروں اور پارٹی و تحریک کے ساتھیوں سے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں پر قائد اعظم کو بھی ناز تھا علامہ اقبال بھی نوجوانوں میں جرات پیدا کر کے گئے تو 1947میں پاکستان بنا۔ آج ہم اپنے عظیم بانیان پاکستان کو بزرگ کہتے ہیں جس وقت پاکستان بنا اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ آج بھی من حیث القوم ہمیں ہی ملک کو مستحکم اور ملک دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے۔ نوجوانوں کے حقوق انہیں ملک کی خدمت اور محنت و جانفشانی سے دلائیں گے۔ علامہ اقبال کی شاعری ہمیں راستہ دکھائے گی۔ اس موقع پر مرکزی عہدیداران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button