قومی

کراچی کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ ہونے اور اعلی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

مڈکیٹ کے امتحانات میں کراچی سمیت کسی بھی نوجوان کا میرٹ کا قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔ پرچہ لیک ہوا یا دوسرا راستہ اختیار کیا گیا تو عدالت جائیں گے۔ فیضان حسین

کراچی (بیورو رپورٹ) کے این پی کے سربراہ و نوجوان تحریک کے چیئرمین فیضان حسین نے کہا ہے کہ مڈکیٹ کے امتحانات میں کراچی سمیت کسی بھی نوجوان کا میرٹ کا قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔ پرچہ لیک ہوا یا دوسرا راستہ اختیار کیا گیا تو عدالت جائیں گے۔ فیضان حسین نے یہ بات طلبہ وطالبات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا تھا کہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے بورڈز میں جو گڑ بڑ گٹالے ہوئے ہماری نظر ہے کسی کو کراچی کے نوجوانوں کا تعلیمی قتل عام نہیں کرنے دیں گے۔ نوجوان متحد و منظم ہوچکے ہیں۔
کراچی کے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ ہونے اور اعلی تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ ہم نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے کا مشن رکھتے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں۔ علاقوں میں نوجوان ترقیاتی کاموں میں بھی ھصہ ڈال رہے ہیں۔ مقصد نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ مڈکیٹ امتحان میں پہلے بھی بد انتظامی ہوچکی ہے مستقبل کے معماروں کو میرٹ پر آنے دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button