شہید کانسٹیبل شاہ زیب کیس، کامیاب آپریشن کرنیوالی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
آپریشن ٹیم نے ڈی پی او عمر طفیل کی سربراہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر شاباش دیتا ہوں، طاہر ایوب خان
خیبرپختونخواہ پولیس کی دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی، ڈی آئی جی ہزارہ
ایبٹ آباد()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی جانب سے شہید کانسٹیبل شاہ زیب کے قاتل کے خلاف کامیاب آپریشن کرنیوالی ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد طاہر اقبال خان، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کیڈٹ نذیر خان، ڈی ایس پی میرپور سراج الدین خان، انسپکٹر انعام الحق، ایس ایچ او سکندر آباد بلال خان، انچارج ٹیکنیکل برانچ ملک حماد اور سیکیورٹی برانچ کے اہلکاران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈی پی اوایبٹ آباد عمر طفیل کی سربراہی میں ٹیم ورک کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی کم وقت میں شہید کانسٹیل کے قاتل کو ٹریس کیا اور بعد ازاں قاتل کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کے تبادلہ میں قاتل کو ہلاک کیا جس پر میں آپ تمام ٹیم کو شاباش دیتا ہو۔خیبرپختونخواہ پولیس کی دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی اور اپنے شہداء کا خون راہیگاں نہیں جانے دے گی۔


