ہزارہ
*خیبر رائفلز کے جوانوں نے مٹی تلے دبے ہوئے مزدوروں کو ریسکیو کرلیا*
*خیبر رائفلز کے جوانوں نے مٹی تلے دبے ہوئے مزدوروں کو ریسکیو کرلیا*

خیبر رائفلز ، فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تاتارا گراؤنڈ ، حمزہ بابا مزار کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دبے ہوئے دو مزدوروں کو نکال لیا ۔ ان میں سے ایک مزدور حارث آفریدی سکنہ ولی خیل جاں بحق ہوگئے اور دوسرے کو بچا لیا گیا ۔ زحمی مزدور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
لنڈی کوتل میں حمزہ بابا ، تاتارا گراؤنڈ کے قریب مزدور مٹی کھودنے میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ ان پر آگرا اور دونوں مزدور ملبے تلے دب گئے ۔


