ہزارہ

صوبہ کا امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور اس صوبہ کے شہری ہونے کے ناطے امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،کسی بھی صورت خیبرپختونخوا کے امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت ہر قسم کی دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز امامیہ کونسل کے9 رکنی نمائندہ وفد سے گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔امامیہ کونسل برائے اتحاد بین المسلمین و مذہبی ہم آہنگی کے وفد میں سید اظہر علی شاہ‘ علامہ عابد حسن شاکری‘ علامہ سیّد جمیل حسین شیرازی‘ علامہ سیّد ذکی الحسن الحسینی‘ علامہ سیّد عالم شاہ الحسینی‘ شاہد امداد بیگ،گلزار حسین بنگش‘ شبیر حسین اِمام اُور علامہ سیّد تقی زیدی شامل تھے۔وفد نے نیشنل ایکشن پلان پر کماحقہ عمل درآمد‘ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال مثالی بنانے کے لئے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی، پشاور میں اہل تشیع کی مساجد و مدارس کی سولرائزیشن کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔امامیہ کونسل کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو جمہوری اسلامی ایران کے صدر شہید ابراہیم ریئسی و دیگر شہدا کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت اور مدرسہ عارف حسین الحسینی شہید کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔جس پر فیصل کریم کنڈی نے مدرسہ عارف حسین الحسینی شہید کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلک و مذہب کے ماننے والوں کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان کا دورہ کیا تھا اور وہاں جمعہ نماز ادا کی تھی، اسی طرح پشاور میں اہل تشیع کی مساجد و مراکز کا بھی دورہ کروں گا۔#

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button