ہزارہ

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی, کی وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ سے ملاقات

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیرقانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیرتارڑ سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک میں قانون کی بالادستی اورانصاف کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ فوری انصاف کی فراہمی میں معزز عدالتوں اور وکلاء کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی گفتگوکی گئی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں پشاور ہائیکورٹ بار،سپریم کورٹ بار اور ضلعی سطح پر بار کونسلز کو درپیش مشکلات و مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عام آدمی کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مفت قانونی رسائی کی فراہمی سے متعلق امور بھی ملاقات میں زیر بحث رہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں قائم بارکونسلز کیلئے خصوصی گرانٹ کے اجراء کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر گورنرنے کہاکہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی میں وکلاء کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، معاشرے میں بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے قانون کی بالادستی یقینی بنانا ہو گی۔وفاقی وزیرقانون نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بار کونسلز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔#

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button