ایبٹ آباد پولیس نے ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی زیر قیادت و نگرانی میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں
ایبٹ آباد پولیس نے ماہ مئی کے دوران قتل، چوری سمیت کئی سنگین مقدمات ٹریس کرلئے جب کہ مختلف مقدمات میں مطلوب 34مجرمان اشتہاری ، 23 عدالتی مفرور اور ہوائی فائرنگ کا ارتکاب کرنے والے 18 ملزمان گرفتار کرلئے۔ اسی طرح 91 منشیات فروشوں کوحراست میں لے کر جن سے 110 کلو گرام چرس، 2.678 کلو گرام آئس، 11.710 کلو گرام ہیروئن اور 215 لیٹر شراب کی برآمدگی ہوئی۔
غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے پر 98 مقدمات درج کئے گئے 10 رائفل ، 81 شاٹ گن ، 213 پستول ، 05 کالا کوف ، 400 ڈائنامائٹ , 6211 کارٹوس برآمد کئے گئے۔
اسی طرح ایبٹ آباد پولیس اور ڈی آر سی کی باہمی کوششوں سے 161مختلف نوعیت کے تنازعات حل کئے گئے۔


