جنرل سیکریٹری سجاد حسین مینگل کی خیرپور کے علاقے لقمان میں سید سعید اختر رضوی ہاؤس پر پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا
سکھر ( بیوروچیف۔ڈی۔ایم۔شیخ۔
)
شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع خیرپور کے نو منتخب صدر مولانا ظہور حسین روحانی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نو منتخب جنرل سیکریٹری سجاد حسین مینگل کی خیرپور کے علاقے لقمان میں سید سعید اختر رضوی ہاؤس پر پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اور پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر شاعرِ آلِ عمران علامہ سید یاور رضا یاور رضوی و برادران و رضا عباس باقری نے مبارکباد پیش کی اور دعائے خیر فرمائی۔ ملاقات کے دوران شہر خیرپور کے تنظیمی عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا ظہور حسین روحانی سجاد حسین مینگل نے کہا کہ شیعیان حیدر کرار نے ہمیشہ امن مزہبی رواداری بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوشاں رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک سوبیس سمجھیں سازش کے تحت شیعیان پاکستان کو ٹارگٹ بناکر ان کا ناحق خون بہایا گیا ہے جس پر ہم نے صبر و برداشت سے کام لیا ہے مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و عزادار ی کے لیے کوششیں جاری رہیں گئی۔انہوں نے کہا کہ علی کا طرز زندگی منافقت کی موت ہے


