تاریخی و قدیمی درگاہ عالیہ میںنیاز مولا علی روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا
سکھر)ڈی ایم شیخ بیورو چیف( تاریخی و قدیمی درگاہ عالیہ سید خیر شاہ گروڑی شریف لقمان کے سجادہ نشین سید حب دار حسین شاہ کی جانب سے شہادت مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں نیاز مولا علی و روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پیپلز پارٹی سٹی کے صدر و میونسپل کمیٹی خیرپور کے وائیس چیئرمین منیر حسین منگی شعیہ جعفریہ کونسل خیرپور کے چیئرمین ایڈوکیٹ سید امتیاز حسین شاہ جعفریہ الائنس کے علامہ سید مستجاب عابدی سید محبوب مصطفی شاہ سید حسن عباس کاظمی۔ سید حاجن شاہ۔ جعفریہ کونسل کے محمد علی چانڈیو کونسل کے کونسلر سلیم پھلپوٹو سید عبدالرزاق شاہ فتح رند سینئر صحافی جمیل بلوچ اشرف مغل ریڈیو یونین کے سابق صدر زاہد منگی سید عبدالخالق شاہ ایڈوکیٹ محمد رفیق شیخ کے علاوہ سیاسی سماجی مزہبی شخصیات و مریدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی ابن ابی طالب اور ان کے گھرانے نے اسلام کی بقا و سربلندی کے لیے شہادتیں قبول کیں مگر کسی ظالم جابر فاسق کو کسی بھی صورت قبول نہ کیا انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیادوں میں شبیری خون شامل ہے علی المرتضی کی شان عظمت فضیلت اور کارناموں کی تفصیل انسانی بس میں نہیں ہے۔ فاتح خیبر کی سخاوت شجاعت بہادری علم و حمل کی مثال نہیں ملتی۔ علی حیدر کرار کا طرز زندگی منافقت کی موت ہے ان کی سیرت کردار و معجزے مومنین کے لیے مشعل راہ ہیں جن پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں


