ہزارہ

ڈی جی کے پی آر اے کی وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ کے ساتھ ملاقات, اور ان کو کے پی آر اے کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی

پشاور۔ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی محترمہ فوزیہ اقبال نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ جناب مزمل اسلم کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور ان کو کے پی آر اے کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ کے پی آر اے کے مشیر برائے ٹیکس انفورسمنٹ جناب فضل امین شاہ نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے نے مشیر خزانہ کو خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کو حاصل ہونے والے محاصل اور مختلف شعبہ جات پر ٹیکسز کی ریٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور ان کو بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے اٹھ مہینوں کے دوران 26.86 ارب کےمحاصل اکٹھے کیے جا چکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کو روا مالی سال کے لیے 42 ارب روپے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کے لیے ان کی ٹیم انتک محنت کر رہی ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انے والے مالی سال کے بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی کو تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کیا جائے گا انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے کو ہدایات جاری کی کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز، ہوٹل مالکان، چیمبر اف کامرس، کاربارگینز ایسوسییشن ،ریسٹورنٹس اونرز ایسوسییشن اور دیگر تجارتی تنظیموں کو بجٹ سے پہلے مشاورت کے لیے میٹنگ کی دعوت دیں۔

ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس اور ہوٹل سیکٹرز میں انعامی اسکیم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کاروبار کا اندراج کیا جا سکے اور کاروبار کرنے والے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی ہو۔ انعامی اسکیم کا انعقاد پورے خیبر پختونخوا بشمول نئے ضم شدہ اضلاع میں کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ نے مختلف سیکٹرز کو حاصل استثنا کو ختم واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے اور اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل کے پی آر اے کو ہدایات جاری کی کہ وہ اس کے لئے دستاویزات مکمل کر کے ان کو پیش کرے تاکہ وہ اگے جا کر کابینہ سے اس کی منظوری لے سکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button