قومی
لاہور سے افسوس ناک خبر
لاہور:(پاکستانی پوسٹ نیوز) وحدت روڈ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
سماءکےمطابق ریسکیو حکام نےبتایاہےکہ وحدت روڈ بینک اسٹاپ کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور گاڑیوں میں موجود چار افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کا کام شروع کر دیا تاہم زخمی ہونے والے چاروں افراد کو فوری طبی امداد کے لئیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



