قومی

پی ایس فائنل کا جادو؛شیخ رشید کا ایک اورعوامی فیصلہ

راولپنڈی:(پاکستانی پوسٹ نیوز)  پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید، پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے ٹرین کے ذریعے لاہورجائیں گے۔

پی ایس ایل فائنل کا جادو سر چڑھ کر بولنے گا۔ عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی فائنل کے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ سربراہ  شیخ رشید کل ساڑھے چار بجے ریل گاڑی کے ذریعے راولپنڈی سے لاہورکے لیے روانہ ہوں گے۔

فائنل میچ میں 500 کے علاوہ 8 ہزارکا بھی ٹکٹ خریدنے والے شیخ رشید نے ٹرین کے علاوہ جہاز کی بکنگ بھی کروا رکھی ہے۔  ذرائع کے مطابق حکومتی رکاوٹ کے پیش نظر شیخ رشید نے جہاز کا ٹکٹ بھی خرید لیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میچ دیکھنے لاہور جارہا ہوں اور پورے جوش سے شریک ہوں گا۔  شیخ رشید نے ٹرین میں آنے کا فیصلہ میچ دیکھنے کی سرگرمی کو عوامی رنگ دینے کے لیے کیا ہے۔ سماء

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button