قومی

پی ایس ایل فائنل ، ٹریفک پولیس کا ایڈوائزری پلان جاری

فائنل میں کسی بھی پریشانی سے بچنے اور عوام کی سہولت کیلئے مخصوص مقامات اور روٹس واضح کر دیئے گئے ہیں

لاہور (پاکستانی پوسٹ نیوز ) پی ایس ایل فائنل کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔ فائنل میں پارکنگ کیلئے مخصوص مقامات اور آمد و رفت کیلئے روٹس واضح کر دیئے گئے ہیں ۔ ٹریفک پلان کے مطابق کینال روڈ سے شاہ جمال اور ظہور الہی روڈ ٹریفک کے لئے کھلی رہے گی ۔ کاہنہ ، کوٹ لکھپت سے کینٹ کا روٹ استعمال کیا جائے گا جبکہ مغل پورہ جانے والے والٹن روڈ کا راستہ اختیار کریں گے ۔ ٹریفک پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ حسین چوک ، ایم ایم عالم روڈ ، مین بلیوارڈ پر ٹریفک روں دواں ہوگی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button