قومی
اسلام آباد :شہریوں کو لوٹنے والا جعلی اہلکار گرفتار
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔ اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے چھاپا مارکر لوگوں کو لوٹنے والے جعلی اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق جعلی اہلکارافغان باشندہ ہے جس نے شہریوں سے 6لاکھ سے زائد کی رقم بٹوری اور دو موبائل بھی ہتھیائے۔
پولیس کے مطابق جعلی اہلکار کے خلاف شہریوں کو لوٹنے کا مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کرلیاگیا ہے۔



