قومی
وزیراعظم کو پرانے ساتھی نے دھوکے باز کہہ دیا
پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔ فاٹا اصلاحات کی منظوری مولانا فضل الرحمان کو ایک آنکھ نہ بھائی، سوال اُٹھادیا کہ امریکا کیوں سہولت فراہم کررہا ہے؟، سربراہ جمعیت علمائے اسلامی نے وزیراعظم کو دھوکہ باز کہہ دیا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری دینے پر مولانا فضل الرحمان چراغ پا ہوگئے، نئی فاٹا اصلاحات کو مسترد کردیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکا کیوں سہولت دے رہا ہے؟، فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت نے دھوکا دیا، اس دھوکے میں وزیراعظم میاں نواز شریف بھی شریک ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری سے متعلق اپنے پرانے ساتھی وزیراعظم نواز شریف سے حتمی بات کروں گا۔



