ہزارہ

نامورماہرتعلیم ملک محمد عظیم کلیرا بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول فار بوائز جمالی بلوچاں تعینات

خوشاب  نامورماہرتعلیم ملک محمد عظیم کلیرا بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول فار بوائز جمالی بلوچاں تعینات ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ تعلیمی حلقوں کا ایک معتبر نام، تجربہ کار استاد اور بہترین منتظم ملک محمد عظیم کلیرا کو بطور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول جمالی بلوچاں تعینات کردیاگیاہے۔ ملک محمد عظیم ایک تجربہ کار ،مخلص ،دیانت دار ،ملنسار پروقار ،بردبار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ ھائی سکول جاڑا تھل میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے طویل عرصے تک اپنی خدمات انتہائی ذمہ داری، سمجھداری اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ سرانجام دیں۔ آپ اس ادارے کی تعلیمی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے، موصوف نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حامی اور تخلیقی سوچ کے علمبردار ہیں۔ ملک محمد عظیم کلیرا نے اس سکول میں خوشگوار تعلیمی ماحول قائم کیا، نظم و ضبط کو فروغ دیا ،اساتذہ کرام کی تربیت اور تعلیمی فعالیت پر خصوصی توجہ دی اور نونہالان وطن کی فلاح و بہبود سمیت ادارے کی فلاح وبہبود کے لیے قابل تقلید کردار ادا کیا ۔ جناب ملک محمد عظیم کلیراکو اللہ تبارک وتعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ موصوف اپنی ہردلعزیز شخصیت اور فرض شناسی کی وجہ سے عوامی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ طویل عرصہ سے شعبہء تدریس کے ساتھ وابستہ ہونے کی وجہ سے آپ کے شاگردان عزیز کی بہت بڑی تعداد ملک و قوم کے لیے مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے وابستہ ہو کر خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button