ہزارہ

18 ویں سندھ گیمز 2024 رنگ بال بوائز ٹرافی کراچی ڈویژن کے نام

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جاوید اختر کیانی گروپ میڈیا منیجر میڈی کیم گروپ تھے

کراچی (پ ر)18 ویں سندھ گیمز 2024 رنگ بال بوائز کے مقابلے وائی ایم سی اے کراچی میں منعقد ہوئے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب جاوید اختر کیانی گروپ میڈیا منیجر میڈی کیم گروپ تھے۔ 18 ویں سندھ گیمز کے بوائزرنگ بال کے مقابلے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بنیظیر آباد، سکھراور لاڑکانہ ڈویژن کے مابین وائی ایم سی اے کمپلیکس میں کھیلے گئے۔جس میں پہلی پوزیشن کراچی ڈویژن،دوسری پوزیشن حیدرآباد ڈویژن جبکہ تیسری پوزیشن میرپورخاص ڈویژن نے حاصل کی۔ رنگ بال بوائز چیمپین شپ کی اختتاحی تقریب کے مہمان گرامی رشید گل (سیکرٹری جنرل پاکستان رنگ بال فیڈریشن)، محمد اجمل (صدر پاکستان رنگ بال فیڈریشن) تھے۔ اس موقع پرذولفقار سہتو، اشفاق احمد (چیئرمین سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن)،مس رشیدہ گل، (سیکریٹری سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن) ہیری چارلس صدر کراچی ڈویژن، ناصر منظور (ڈپٹی سیکرٹری سندھ رنگ بال)، توحید فاطمہ،(سیکریٹری پاکستان ویمن ونگ رنگ بال)،محمد احسان (سیکرٹری میرپورخاص ڈویژن)،امجد ڈاہری (سیکرٹری بینظیر آباد ڈویژن)،حمیدالرحمان (صدر سکھر ڈویژن)،کامران شیخ (سیکرٹری سکھر ڈویژن)،فہم علی (سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن)،حیدر کھوسو (سیکرٹری لاڑکانہ ڈویژن)،ساجد حسین (کوچ)،مس خالدہ امتیاز (کوچ)،سعد حیدر (کوچ)اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جناب جاوید اختر کیانی گروپ میڈیا منیجر میڈی کیم گروپ نے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز انعام میں د ئیے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button