ہزارہ

یکم محرم سے 8 ربیع الاول تک سندھ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں ، ظفر کربلائی

گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، وزیر توانائی سندھ ،چیف سیکریڑی سندھ نے بہترین انتظامات کیئے

 

کراچی انجمن خضدام المومنین رجسٹرڈ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ اور گزشتہ 18 سالوں سے برآمد ہونے والے 25 رجب نشتر پارک کراچی سے سالانہ مرکزی مجلس عزا و ماتمی جلوس کے پرمٹ ہولڈر ظفر علی جعفری المعروف ظفر کربلائی نے صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام 1447 ھجری سے لے کر 8 ربیع الاول 1447 ھجری تک کراچی سمیت سندھ بھر میں مجالسِ عزا اور ماتمی جلوسوں کے سلسلے میں جس مو¿ثر اور مربوط انداز میں سیکورٹی و دیگر انتظامات کیے گئے وہ لائقِ تحسین ہیں۔ان کا سہرا گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن زلنجار، صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ ، صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ، چیف سکریڑی سندھ محمد اقبال میمن ، ایڈیشنل چیف سیکریڑی سندھ ھوم ، ، کمشنر کراچی حسن نقوی ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز خان ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، ایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی ویسٹ ،، ڈی آئی جی ساوتھ،، ڈی آئی جی سینٹرل، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ، ڈپٹی کمشنر ساوتھ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل ، ایس ایس پی ایسٹ ، ایس ایس پی ساوتھ ، ایس ایس پی ویسٹ ، ایس ایس پی سینٹرل، سندھ ٹریفک پولیس ، اور بلدیاتی و دیگر ادارے جن میں میئر کراچی مرتضٰی وہاب ، وائس چیرمین جناح ٹاون گلشن کراچی حامد نواز ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے-الیکٹرک ، امدادی ادارے جن میں ریسکیو 1122 ، فائربریگیڈ ڈپارٹمنٹ، بم ڈسپوزل اسکواڈ ، محکمہ صحت سندھ، ایمرجنسی سروسز کے تمام ادارے، جے ڈی سی ویلفئیر ، چھیپا ویلفیر ، ایدھی ویلفیر ، بوتراب اسکاوٹس ، پاک حیدری اسکاوٹس ، اسکاوٹس رابطہ کونسل ، اور دیگر اسکاوٹس گروپس ، کراچی سمیت سندھ کی تمام ماتمی انجمنوں اور دیگر ملت تشعیوں سے تعلق رکھنے والے تمام علماءکرام اور شیعہ علماءکونسل پاکستان ،مجلس وحدت المسلمین پاکستان اور دیگر شیعہ تنظیمں جنمیں پاک محرم ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کراچی ، جعفریہ آرگنائزشن پاکستان ، جعفریہ الائینس پاکستان ، انجمن تنظیم عزاداری ، انجمن تنطیم عزا ،امام حسن آرگنائزشن تابوت کمیٹی، انجمن خضدام المومنین رجسٹرڈ کراچی شامل ہیں، ظفر کربلائی نے کہا چونکہ کراچی شہر بھر کے تمام ڈسٹرکٹس میں مجلس عزا و ماتمی جلوسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، بلخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساوتھ میں سب سے زیادہ مرکزی مجالسِ عزا اور جلوسوں کا انعقاد ہوتا ہے، اس لیے امن و امان قائم رکھنا اور سہولیات کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل تھی۔ اس لیئے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ساوتھ کے تمام سیکیورٹی اداروں، سول انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور دیگر محکموں نے جس پیشہ ورانہ ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں وہ ان کے جذبہ خدمت اور انتظامی صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے۔ ظفر کربلائی نے کہا کہ ان تمام اداروں اور شخصیات نے عزادارانِ امام حسینؓ کی سہولت، ٹریفک کے نظم و ضبط، امن و امان کی فضا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جس طرح خدمات انجام دیں وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ظفر کربلائی نے مزید کہا کہ میں بحیثیت سرپرست اعلیٰ انجمن خدام المومنین رجسٹرڈ کراچی ان اداروں اور افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور یہ امید رکھتا ہوں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح باہمی تعاون اور اشتراکِ عمل کا تسلسل جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button