ہزارہ

یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کے خلاف مہم کا اعلان

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر انجینر مدنی رضا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈویژن کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منشیات کے خلاف ایک بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا اور طلبہ کو نشے کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔ پریس کانفرنس میں کراچی ڈویژن کی مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور مہم میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انجینر مدنی رضا نے کہا کہ طلبہ ہمارا مستقبل ہیں، اور انہیں منشیات جیسے خطرناک رحجانات سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم مختلف طلبہ تنظیموں، اساتذہ، اور ماہرین کے ساتھ مل کر انسدادِ منشیات کی مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ انجینر مدنی رضا کا کہنا ہے کہ یہ مہم تعلیمی اداروں میں صحت مند اور محفوظ ماحول کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، بینرز و پمفلٹس کی تقسیم، ماہرینِ نفسیات سے ملاقاتیں، طلبہ کے ساتھ خصوصی نشستیں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ اس لعنت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ ہر سطح پر نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔ انجینر مدنی رضا نے آخر میں کراچی ڈویژن کے تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں کا اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اس مہم کو اجاگر کریں تاکہ یہ پیغام ہر طالب علم تک پہنچ سکے۔ انہوں نے تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور منشیات کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button