ہزارہ

یتیم و بے سہارا بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا اصل عبادت ہے، عثمان میر عباسی

کراچی عثمان عباسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین عثمان میر عباسی نے رضاکاروں اور اساتذہ کے ہمراہ کورنگی میں قائم آل مصطفےٰ اکیڈمی و مائی ہوم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ملک عبدالغفار سعیدی اور عملے نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
چیئرمین عثمان میر عباسی نے یتیم و بے سہارا بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کے ساتھ کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی مسکراہٹیں ہی ہماری اصل کامیابی ہیں۔ بعدازاں بے سہارا بزرگ افراد سے ملاقات کی، ان کے لیے خصوصی ناشتہ اور نقد امداد کا بھی اہتمام کیا گیا۔
چیئرمین نے آل مصطفےٰ اکیڈمی و مائی ہوم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یتیم و بے سہارا افراد کی کفالت اور خدمت دراصل معاشرے کی تعمیر نو کا ذریعہ ہے۔ اس موقع پر مرد و خواتین رضاکاروں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ تقریب میں حصہ لیا اور ماحول کو محبت و اخوت سے بھر دیا۔
تقریب کے دوران چیئرمین عثمان میر عباسی نے بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے سر پر دستِ شفقت رکھا۔ ایک معذور بچے کو گود میں اٹھا کر اس کی دلجوئی کی، جس پر بچے اور شرکاء کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:
"یہاں کوئی بے سہارا نہیں، اللہ ہی سب کا سہارا ہے۔ ہمیں اس نے توفیق دی ہے کہ ہم معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے افراد کا سہارا بنیں۔ انہی کی خدمت سے اللہ کی خوشنودی اور دلوں کا سکون حاصل ہوتا ہے۔”

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button