ہزارہ

ہزارہ ڈویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا "بنو قابل” انٹری ٹیسٹ آج مانسہرہ میں ہوگا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کریں گے

ہزارہ ڈویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منظم "بنو قابل پروگرام” کا انٹری ٹیسٹ آج ٹھاکرہ سٹیڈیم مانسہرہ میں ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔ اس موقع پر بنو قابل پروگرام کے چیف پیٹرن اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کریں گے اور ہزارہ ڈویژن کو جدید آئی ٹی تعلیم سے روشناس کرانے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔بنو قابل پروگرام کے تحت ہزارہ ڈویژن کے ہزاروں نوجوانوں کو بالکل مفت آئی ٹی تعلیم فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور گھروں میں بیٹھ کر روزگار حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر ہزارہ کے مختلف اضلاع، بشمول ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، تورغر اور کوہستان میں آئی ٹی سینٹرز کے قیام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
ضلعی و ڈویژنل قیادت نے بتایا کہ پروگرام کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سکیورٹی، صفائی اور پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات کے خصوصی انتظامات تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون سے مکمل ہو چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلمامی ہزارہ ڈویژن عبدالرزاق عباسی کہا ہے کہ "یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے خوش آئند اقدام ہے جو انہیں تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ ہزارہ کے عوام کل اپنے محبوب قائد حافظ نعیم الرحمن کا شاندار استقبال کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button